کراچی میں دفعہ 144 نافذ، ہر طرح کی سیاسی سرگرمی پر پابندی عائد، وجہ کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو جی این این

محکمہ  داخلہ سندھ نے کراچی میں 13 تا 17 اکتوبر دفعہ 144 نافذ کرکے اس کا اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے کراچی میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  13 تا 17 اکتوبر کراچی میں پانچ  افراد سے زائد کے جمع ہو کر  احتجاج  کرنے یا کسی بھی سیاسی سرگرمی پر  پابندی ہوگی، کراچی میں 5 روزکے لیے دفعہ 144 کےتحت جلسے جلوس اور  ریلیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

تاہم حکم نامے میں اس بات کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ دفعہ 144 کیوں نافذ کی جا رہی ہے اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے۔

Related Posts