عمران خان توشہ خانہ کیس، عدم تعاون پر سیکریٹری کابینہ ڈویژن کی تنخواہ کاٹنے کا حکم

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
عمران خان توشہ خانہ کیس، عدم تعاون پر سیکریٹری کابینہ ڈویژن کی تنخواہ کاٹنے کا حکم
عمران خان توشہ خانہ کیس، عدم تعاون پر سیکریٹری کابینہ ڈویژن کی تنخواہ کاٹنے کا حکم

اسلام آباد: پاکستان انفارمیشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں عدم تعاون پر سیکریٹری کابینہ ڈویژن کی تنخواہ کاٹنے کا حکم جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو توشہ خانہ سے وصول تحائف کی معلومات فراہم نہیں کیں۔ پاکستان انفارمیشن کمیشن کے چیف محمد اعظم نے سیکریٹری کے خلاف حکم نامہ جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات پبلک کرنے کا حکم

پاکستان انفارمیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکریٹری کابینہ ڈویژن نے جان بوجھ کر توشہ خانہ سے متعلق معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا۔ اکاؤنٹنٹ جنرل کو سیکریٹری کی ایک ماہ کی تنخواہ کاٹنے کا حکم دے دیا گیا۔

اس حوالے سے انفارمیشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو بار بار نوٹسز دئیے گئے تاہم انہوں نے احکامات پر عملدآمد نہیں کیا۔ اکاؤنٹنٹ جنرل کو تنخواہ کاٹنے کے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ہدایت کی کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے جب سے عہدہ سنبھالا، اس وقت سے لے کر سبکدوشی تک انہیں پیش کیے گئے تحائف کی تفصیلات منظرِ عام پر لائی جائیں۔

 جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے گزشتہ ماہ ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے پاس رکھے گئے غیر ملکی تحائف پبلک کرنے کی ہدایت کی۔ درخواست گزار نے کہا کہ قیمتی سرکاری تحائف کی فروخت غیر آئینی تھی۔