امریکا پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔نیڈ پرائس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔نیڈ پرائس
امریکا پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔نیڈ پرائس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہے۔ امریکا پاکستان سمیت دنیا بھر میں میڈیا کو آزاد دیکھنے کا متمنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور امریکا معیشت سمیت دیگر شعبہ جات میں مضبوط و مستحکم تعلقات کے حامل ہیں۔ آج کل پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین قرض پر گفت و شنید جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبہ سمیت 21افراد ہلاک

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے سفیر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقات اور بات چیت کرتے ہیں۔ ہم آزاد ذرائع ابلاغ پر یقین رکھتے ہیں۔میڈیا نمائندگان کی آواز دبانی نہیں چاہئے۔ 

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ امریکا پاکستان کی امداد کیلئے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔ نئے امریکی سفیر کی عمران خان سے ممکنہ ملاقات پر تبصرہ نہیں کرسکتا۔ امریکی سفیر دنیا بھر میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں امریکہ کے نئے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے  اسلام آباد میں واقع امریکی سفارت خانے میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔امریکی حکومت کی جانب سے ڈونلڈ بلوم کے حلف اٹھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھیں۔ 

گزشتہ روز امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈونلڈ بلَوم نے منگل سے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں اپنی اسائنمنٹ کا آغاز کیا۔نئے امریکی سفیر دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ 

Related Posts