دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر افغانستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر افغانستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر افغانستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر افغانستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی اور خوش بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، افغانستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے پہلے کھیل میں کھلاڑیوں کی کارکردگی اور حالیہ فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی ہے۔

محمد نواز کو دوسرے میچ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فہیم اشرف کو آرام دیا گیا ہے کیونکہ وہ پہلے میچ میں محض دو رنز بنا سکے تھے اور یو اے ای کے حالات میں ان کی باؤلنگ کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے محمد نواز کو افغانستان کے خلاف اسکواڈ میں شامل کر لیا

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شاداب خان، محمد حارث، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان، عماد وسیم، محمد نواز، نسیم شاہ، زمان خان، احسان اللہ ہیں۔

Related Posts