دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 21رنز سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 21رنز سے شکست دیدی
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 21رنز سے شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔

پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 173 رنز پر پویلین لوٹ گئی،ٹیم کو 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور محمد رضوان نے کیا تاہم دوسرے ہی اوور میں صائم ایوب ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد رضوان بھی 7 رن بنا کر چلتے بنے۔

دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور فخر زمان 25 گیندوں پر 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 4 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، اعظم خان بھی 2 رن بنا کر چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

شاہین آفریدی نے بھی 22 رنز کی اننگز کھیلی۔بابر اعظم نے مسلسل دوسرے میچ میں نصف سنچری اسکور کی اور وہ 43 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دیدیا

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سین سیئر، اش سوڈھی اور ٹم ساؤتھی کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔

Related Posts