کراچی: شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ جوکہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے،دوسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم پاکستان جبکہ معین علی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ سے قبل بتایا کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے اسٹاف ممبر کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس تو نہیں کی البتہ ہوٹل میں ٹینس کھیلی اور انڈور سپورٹس کھیل کر خوب انجوائے کیا۔جبکہ سیریز کے پہلے ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔