کراچی: انگلینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں رنز کے انبار لگادیئے، پاکستان کو جیت کے لئے 200رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔
کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے شروع سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، انگلینڈ کی جانب سے الیکس ہیلز اور فل سالٹ نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کے محمد حسنین نے پہلا اوور کرایا۔
46 کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کے دو کھلاڑی شاہنواز دھانی کی مسلسل دو گیندوں پر آؤٹ ہوئے، الیکس ہیلز 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 21 گیندوں پر 26 رنز بناسکے جبکہ ڈیوڈ ملان بغیر کوئی رن بنائے پویلین بنائے، فل سالٹ 30 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے اسٹاف ممبر کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
بین ڈکٹ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 43 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوئے، ہیری بروک 3 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 31 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔انگلینڈ نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔