دوسری شادی جرم بن گئی، سسرالیوں نے داماد کوقتل کردیا، باپ انصاف کیلئے دربدر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسری شادی جرم بن گئی، سسرالیوں نے داماد کوقتل کردیا، باپ انصاف کیلئے دربدر
دوسری شادی جرم بن گئی، سسرالیوں نے داماد کوقتل کردیا، باپ انصاف کیلئے دربدر

اسلام آباد:دوسری شادی کرنا جرم بن گیا، سسرالیوں نے داماد کو دھوکے سے بلا کر قتل کردیا، بوڑھا باپ انصاف کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگیا۔

شہر اقتدارکے علاقے بارہ کہو سے تعلق رکھنے والے شہری تلاوت خان نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے بتایا کہ میرے بیٹے آصف کی شادی نوشہرہ کے پی کے میں ہوئی تھی،میرے بیٹے کی پہلی شادی سے چار بیٹے بیٹیاں ہیں جبکہ دوسری شادی سے بھی آٹھ بچے ہیں۔

میرے بیٹے کے سسرالیوں کو رنج تھا کے میرے بیٹے نے دوسری شادی کیوں کی ہے،میرے بیٹے آصف کو دھوکے سے نوشہرہ بلا کر قتل کر دیا، میں اس وقت اسلام آباد میں تھا مجھے خبر ملی کہ میرے بیٹے کو دھوکے سے نوشہرہ بلا کر قتل کر دیا ہے۔

میں نے نو شہرہ تھانے میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دی،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا لیکن کوئی بھی قاتل گرفتار نہ ہوا،اسی دوران کیس کورٹ میں منتقل ہوا تو میری بیٹی اور میں پیشی پر کورٹ جاتے تھے قاتلوں نے ہم پر کراس ورشن درج کرا کر ہمیں بھی جیل بھیج دیا۔

ہم سب خاندان والے جیل چلے گئے گئے جب کہ میری بیٹی جو کہ بیوہ ہے اس نے ہمارے جیل جانے کے بعد کیس کی پیروی شروع کر دی تو ایک دن احاطہ عدالت میں کسی نے فائرنگ کردی،مخالفین نے پولیس کے ساتھ ساز باز کرکے کیس میری بیٹی پر ڈالا اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

میں غریبِ بوڑھا ٹیکسی چلا کر گزارہ کر رہا ہوں،میری بیٹی اور بیٹے کے تقریباً 39 بچے ہیں،جن کی کفالت کر رہا ہوں،بڑی مشکل سے گزر بسر ہو رہی ہے،میں مقدموں سے تنگ آ چکا ہوں میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وکیلوں اورتھانے داروں کو پیسے دوں۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن کے دوران میرا سب کچھ تباہ ہوگیا، یاسر عباسی کی مدد کی اپیل

بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے دن رات ٹیکسی چلاتا ہوں میری اپیل ہے،وزیراعظم عمران خان اور صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتا ہوں کہ کیس کی میرٹ پر انکوائری کرائی جائے اور مجھے انصاف دیا جائے اور انکوائری کسی سینئر ایماندار آفیسر سے کرائی جائے تاکہ میری بے گناہ بیٹی اور بیٹا رہا ہو سکے۔

Related Posts