بھارتی شہری کی جانب سے دوران پرواز مسافر پر پیشاب کرنے کا دوسرا واقعہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی شہری کی جانب سے دوران پرواز مسافر پر پیشاب کرنے کا دوسرا واقعہ
بھارتی شہری کی جانب سے دوران پرواز مسافر پر پیشاب کرنے کا دوسرا واقعہ

بھارتی شہری کی جانب سے دوران پرواز ساتھی مسافر پر پیشاب کرنے کا دوسرا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

اس حوالے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ائیر انڈیا کی نیویارک سے دہلی جانے والی فلائٹ میں 26 نومبر کو شنکر مشرا نامی شخص نے ایک 70 سالہ خاتون پر مبینہ طور پر پیشاب کیا تھا۔

متاثرہونے والی خاتون کی شکایت پر 4 جنوری کو نئی دہلی میں ایف آئی آر درج کی گی اور 7 جنوری 2023 کی رات دہلی پولیس نے ملزم شنکر مشرا کو بنگلور سے گرفتارکیا،ملزم مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت تھا۔

ائیر انڈیا کے اس طیارے میں تعینات کیبن کریو نے بھی معاملے کو اتنے دنوں تک صیغہ راز میں رکھا، اس عمل کی سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی گئی تھی۔

بزنس کلاس کے ایک مسافر پر پیشاب کرنے اور طیارے کے عملے کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں امریکی کالج میں زیر تعلیم بھارتی طالب علم 21 سالہ آریان ووہرا کو حراست میں لیا گیا ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ سے پرواز کرنے والے طیارے نے جب نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا تو پولیس نے آریان کو حراست میں لے لیا، یہ واقعہ امریکن ائیرلائنز کی نیویارک سے نئی دہلی جانے والی پرواز میں پیش آیا۔

امریکن ائیرلائنز کے مطابق آریان نشے کی حالت میں تھا اور مسلسل کیبن کریو کی ہدایات کو نظر انداز کر رہا تھا، اپنی نشست پر بیٹھنے کو تیار نہ تھا، اپنی حرکتوں سے دیگر مسافروں اور طیارے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا تھا، بالآخر اس نے ایک مسافر پر پیشاب کردیا۔‘

دہلی پولیس کے ڈپٹی چیف دیویش کمار کے مطابق آریان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے، حراست میں لیے جانے کے بعد بھی وہ بدتمیزی کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر طیارے کی سیڑھیوں سے ایک بار پھر گرتے گرتے بچ گئے، ویڈیو وائرل

پولیس کے مطابق امریکی شہری پر پیشاب کیا گیا ہے، جو بزنس کلاس میں بیٹھا تھا، مطلوبہ شخص نے شکایت درج نہیں کرائی ہے تاہم پھر بھی آریان کیخلاف سول ایوی ایشن ایکٹ کے تحت فلائٹ سیفٹی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

Related Posts