گال ٹیسٹ کا دوسرا روز:پاکستان کے5وکٹوں کے نقصان پر 221رنز

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
گال ٹیسٹ کا دوسرا روز:پاکستان کے5وکٹوں کے نقصان پر 221رنز
گال ٹیسٹ کا دوسرا روز:پاکستان کے5وکٹوں کے نقصان پر 221رنز

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا، سری لنکا کے 312 رنز کے جواب میں پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنالیے۔

سری لنکن ٹیم کھیل کے دوسرے روز 312 رنز پر پویلین لوٹ گئی، پاکستان کا ٹاپ آرڈر سری لنکا کے 312 رنز کے جواب میں آغاز میں ہی فلاپ ہوگیا اور 101 رنز پر آدھی ٹیم آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد کرکٹ شائقین مایوس ہوگئے، لیکن سلمان آغا اور سعود شکیل کی جانب سے اننگز ذمہ دارانہ اننگز کھیلی گئی۔

بلے باز امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے پاکستان کی جانب سے کھیل کا آغاز کیالیکن یہ جوڑی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہی، امام الحق دوسرے اوور میں صرف ایک رن پر ہی پویلین لوٹ گئے اس کے بعد عبد اللہ شفیق 19 رنز پر پربتھ جے سوریا کی گیند پردھننجیا ڈی سلوا کو کیچ دے بیٹھے۔

شان مسعود 30 گیندوں پر 39 رنز بناکر رمیش مینڈس کا شکار ہوئے جس کے بعد آئے کپتان بابراعظم بھی ٹیم کے اسکور کو زیادہ آگے نہ بڑھاسکے اور پربتھ جے سوریا کی گیند پر صرف 13 رنز پر سدیرا سمارا وکرما کو کیچ دے دیا، وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے 15 گیندوں پر 17 رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی کا فنانشل ماڈل منظور، پی سی بی 4 سر فہرست ملکوں میں شامل

دوسرے روز کا کھیل بارش کی وجہ سے جلد ختم کردیا گیا۔ کھیل کے اختتام پر سعود شکیل 69 اور آغا سلمان 61 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ دونوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے باعث چھٹی وکٹ پر 160 رنز کی شراکت داری قائم ہوچکی ہے۔