کراچی: کلفٹن میں سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کا دوسرا مرکزی ملزم بھی ٹنڈو الہیار سے گرفتار ہوگیا ہے۔ پولیس نے تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے زیادتی کے دوسرے ملزم خالد حسین کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گرفتار کیا۔ ایس ایس پی فاروق بجارانی کا کہنا ہے کہ ملزم کلفٹن میں زیادتی کے واقعے کے بعد ٹنڈوالہیار آگیا تھا۔
جعلی کرنل پولیس وردی میں ملبوس اپنے چار گارڈز سمیت گرفتار
ایس ایس پی فاروق بجارانی نے کہا کہ ملزم خالد لنڈ کو انٹیلی جنس بنیادوں پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم کو کراچی پولیس کے حوالے کردیں گے جبکہ بچی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں پیش آیا۔
واقعے میں ملوث افراد کی شناخت غلام رسول اور خالد لنڈ کے نام سے ہوئی تھی۔ گرفتار ملزمان میں سے ایک شخص ڈرائیور جبکہ دوسرا اس کا دوست تھا۔ زیادتی کرنے والے ملزم کو کلفٹن سے ہی حراست میں لیا گیا تھا۔
ایس ایس پی زاہدہ پروین کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے گاڑی کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کا میڈیکل چیک اپ کرایا جائے گا۔ متاثرہ بچی سے زیادتی کی میڈیکل رپورٹ آچکی ہے۔