کراچی: شہرِ قائد میں سال نو کے موقع پر پولیس کی جانب سے سی ویو ساحل کھلا رکھنے کا اعلان کیاگیا ہے۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ساؤتھ اسد علی رضا نے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نئے سال کی آمد پر سی ویو کھلا رہے گا، شہری اپنے من پسند تفریحی مقام سی ویوپر آکر نئے سال کا جشن مناسکتے ہیں۔
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ نیو ایئرنائٹ پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے جارہے ہیں، ڈھائی ہزار سے زائد پولیس کے جوان سی ویو اور اطراف میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، شہری قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے نئے سال کاجشن منائیں، لیکن ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔
سرکاری اراضی کیس میں لیگی رہنما جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
انہوں نے کہا کہ اس دوران ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکش ہوگا، اقدام قتل کا مقدمہ درج کریں گے، ون ویلنگ اور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی، شہریوں کے تحفظ کے لیے ساحل پر ماؤنٹڈ پولیس اور سڑکوں پر شاہین فورس کے جوان تعینات ہوں گے، ڈیڑھ سو لیڈی کانسٹیبلز بھی نیو ایئر نائٹ پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گی۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے مزید کہاکہ 31 دسمبر کو شب 10 بجے کے بعد سے سی ویو سے ملحقہ شاہراہوں کو ون وے کردیا جائےگا، شہری سی ویو پر غیر ضروری آتش بازی سے گریز کریں۔