سپریم کورٹ کا اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کو گرفتاری دینے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ کا اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کو گرفتاری دینے کا حکم
سپریم کورٹ کا اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کو گرفتاری دینے کا حکم

اسلام آباد: ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو سرینڈر کرکے گرفتاری دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے جو گزشتہ کئی ہفتوں سے روپوش تھے۔ آغا سراج درانی ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئے جنہیں میڈیا نمائندگان نے گھیرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:

خصوصی افراد کسی بھی طرح عام انسان سے کم نہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ

رانا شمیم کے حلفی بیان کی تصدیق کیلئے پاکستان جانے کو تیار ہوں۔چارلس گتھری

اسپیکر سندھ اسمبلی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عدالت سے انصاف کی امید ہے، میڈیا سے واپسی پر بات چیت ہوگی۔ آغا سراج درانی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس عمر عطا بندیال 3 رکنی بینچ کی سربراہی کر رہے تھے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اسپیکر پہلے سرینڈر کریں اور گرفتاری دے دیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔ قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ اثاثہ جات کیس میں اسپیکر سراج درانی کی درخواستِ ضمانت مسترد جبکہ بیٹوں اور اہلیہ کی منظور کرچکی ہے۔ آغا سراج درانی روپوش ہوگئے تھے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) آغا سراج درانی کی گرفتاری کیلئے متحرک ہے۔ وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔ جدید ڈیوائسز بھی استعمال کی جارہی ہیں تاہم آغا سراج درانی سرینڈر کرنے کی بجائے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ 

Related Posts