کراچی میں موجود تمام غیر قانونی بل بورڈز ہٹائے جائیں۔سپریم کورٹ کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SC rejects K-Electric report on power outages in Karachi

سپریم کورٹ آف پاکستان نے شہرِ قائد سے تمام تر غیر قانونی بل بورڈز فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے  کراچی پولیس کو متعلقہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے 30 منٹ کی مہلت  دی ہے۔

عدالتِ عظمیٰ (سپریم کورٹ) کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت چیف جسٹس  کی سربراہی میں ججز کے 3 رکنی بینچ نے کی۔  بل بورڈز کیس کی سماعت کے دوران کمشنر کراچی افتخار شالوانی اور متعلقہ حکام سے مختلف سوالات کیے گئے۔

دورانِ سماعت ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے کہا کہ شہرِ قائد میں بل بورڈز جگہ جگہ موجود ہیں، شارعِ فیصل پر اشتہاروں سے بھری ہوئی عمارتوں کے ساتھ لوگ کیسے جی رہے ہیں؟ کمشنر کراچی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بہت سے ادارے اور لوگ ہیں جو سرکاری جائیداد سے ناجائز فوائد حاصل کرتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ذمہ دار افسران کو فارغ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، بلڈنگ پلان پر عملدرآمد حکومت کا کام ہے تاہم یہاں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔ پیسے والے ہر کام کرلیتے ہیں۔ اِس موقعے پر ایڈووکیٹ جنرل سلمان طالب الدین نے کہا کہ مقدمہ درج ہوگیا ہے۔ کارروائی کی جائے گی۔

بعد ازاں عدالت نے شہرِ قائد میں موجود تمام تر غیر قانونی بل بورڈز ہٹانے کا حکم دے دیا اور ایس ایس پی ساؤتھ کو متعلقہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے 30 منٹ کا وقت دیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کراچی سے ہر کوئی اپنے حصے کی بالٹی بھر کر لے جاتا ہے ، سب کے سب مافیا بنے ہوئے ہیں،کراچی کو ہر کوئی تباہ کررہا ہے ۔

 بل بورڈ گرنے کے معاملے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں  میئر کراچی وسیم اختر، کمشنر کراچی افتخار شالوانی ، ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر اعلیٰ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: کراچی کو تباہ کرنے کیلئے سب مافیا بنے ہوئے ہیں۔چیف جسٹس

Related Posts