ایاز صادق کیس، سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو نوٹس جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایاز صادق کیس، سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو نوٹس جاری کردیا
ایاز صادق کیس، سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد: پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے ایاز صادق دوبارہ الیکشن کیس میں وزیر اعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی و ن لیگی رہنما ایاز صادق نے حلقہ این اے 122 میں دوبارہ الیکشن کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی ججز بینچ نے ایاز صادق کی اپیل کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریکِ عدم اعتماد ناکام بنانے کا مشن، وزیر اعظم لاہور کا دورہ آج کریں گے

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی درخواست میں دئیے گئے دلائل کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ 2013 کی قومی اسمبلی کا دورانیہ تو 2018 میں ختم ہوگیا؟

ایاز صادق کے وکیل نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے جرمانے کے خلاف اپیل دائر کی۔ اگر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا انتخابی عملہ غلطی کر رہا تھا تو ادائیگی کا مطالبہ ایاز صادق سے کیوں ہوا؟

درخواست گزار ایاز صادق بھی سپریم کورٹ میں حاضر ہوئے اور اپنے مقدمے کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں اسپیکر کی حیثیت سے بھی جھوٹا اور دھاندلی کرنے والا کہلایا۔ بنیادی مسئلہ حلقے میں میرے خلاف قائم کیا گیا تاثر ہے۔

مختلف سوالات کے جواب میں ایاز صادق نے کہا کہ میں ڈی سیٹ ہونے کے بعد تمام الیکشنز جیتا۔ ہتکِ عزت کا کیس کئی سال سے جاری ہے۔ کیس کا مقصد خود کو بے قصور ثابت کرنا ہے۔ معاملہ عزت کا ہے۔ عمران خان سے کچھ اور نہیں چاہئے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مؤقف سننے کے بعد فیصلہ ہوگا، کیس سماعت کیلئے جلد مقرر کیا جائے گا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ الیکشن کمیشن اور نادراکو بھی نوٹسز جاری کردئیے۔ 

Related Posts