دنیا انتہاء پسندی اور اسلامو فوبیا کیخلاف اقدامات اٹھائے،وزیر اعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan offered to hold elections to the opposition

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کے لئے نقصان دہ ہے، دنیا انتہاء پسندی اور اسلامو فوبیا کیخلاف اقدامات اٹھائے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا میں 50 ملین سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور عالمی معیشت کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بھی عالمی معیشت سست روی کا شکار ہے اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ گذشتہ دو دہائیوں کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کورونا وائرس کے خلاف چین کی کوششوں کی نہ صرف تعریف کرتا ہے بلکہ چینی امداد کا بھی معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کورونا وائرس ویکسین کے ٹرائل پر بھی کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کے لئے نقصان دہ ہے۔ اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ارکان سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا۔

ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ دنیا کو کورونا وائرس کا خطرہ ہے ، اسی وجہ سے ویڈیو لنک میٹنگ ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:آئی جی سندھ کے اغواء کی تحقیقات مکمل ، ذمہ داران عہدوں سے فارغ

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبروں کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا چاہئے جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبران کو مل کر سلامتی کے لئے کام کرنا چاہئے۔

Related Posts