پی ٹی آئی نے ملک تباہ کردیا، پوری قوم حکومت کو کوس رہی ہے، مریم نواز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کوتباہ کردیا ہے، آج پورا پاکستان حکومت کو کوس رہا ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام نے بے حد احترام دیا ،میں گلگت بلتستان سے واپس نہیں جانا چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ میں گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ محبت کا رشتہ رکھوں گی۔ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں نواز شریف کی خدمات کے آثار دیکھے جاسکتے ہیں۔ گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بننا چاہئے۔

خواتین کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی خواتین بہت تعلیم یافتہ ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ صوبے کی خواتین تعلیم کے ساتھ مفت لیپ ٹاپ بھی حاصل کریں۔ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو روزگار ملنا چاہئے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نہ صرف گلگت بلتستان میں باقی کام مکمل کریں گے بلکہ اسے صوبہ بھی بنائیں گے۔ انہوں نے تین سال تک آئینی اصلاحات پر کام کیا۔

مزید پڑھیں:عمران صاحب ! عوام فارن فنڈنگ اکاؤنٹس نہیں بھولے ، مریم اونگزیب

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہتے تھے کہ میں 90 دنوں میں سب کچھ تبدیل کردوں گا اور اب کہتے ہیں کہ ان کے پاس وسائل نہیں ہیں۔