سماعت سے محروم افراد کیلئے امید کی کرن، سائنسدانوں نے 48جینز دریافت کر لیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سماعت سے محروم افراد کیلئے امید کی کرن، سائنسدانوں نے 48جینز دریافت کر لیے
سماعت سے محروم افراد کیلئے امید کی کرن، سائنسدانوں نے 48جینز دریافت کر لیے

لندن: سائنسدانوں نے قوتِ سماعت کے نقصان سے وابستہ 48 جینز دریافت کیے ہیں جو سماعت سے محروم افراد کیلئے امید کی کرن ثابت ہوسکتے ہیں۔ دریافت کیے گئے جینز میں 10 نئی اقسام بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماعت کا نقصان شور، بڑھتی ہوئی عمر، بیماری اور جینیات کے باعث پیدا ہونے والا ایک عام مسئلہ ہے۔ اگرچہ کان کیلئے حفاظتی کور سے سماعت کے نقصان کو روکنے میں مدد ملتی ہے تاہم عمر اور جینیاتی مسائل کا حل تلاش کرنا وقت کی ضرورت بنتا  جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی فون کا سیلفی کیمرا اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

سائنسدان سماعت کے تمام تر مسائل کے حل کیلئے نئی ادویات اور جینیاتی علاج تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ امریکا میں ہر 8 میں سے 1 شخص یعنی 13فیصد لوگ سماعت سے محرومی جیسے سنجیدہ مسئلے کا شکار ہیں جو ایک اہم حس ہے۔

اپنے اہلِ خانہ، دوست احباب اور رشتہ داروں سے بات چیت میں سماعت کی کمزوری شدید مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔ کنگز کالج آف لندن اور ایراسمس یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے حال ہی مین سماعت کے نقصان سے منسلک 10 اضافی جینز دریافت کیے ہیں۔

سائنسدانوں نے کان کے متاثرہ حصے کا بھی پتہ چلا لیا جبکہ اس تحقیق کے نتائج گزشتہ ماہ امریکی جرنل آف ہیومن جینیٹکس میں شائع ہوئے۔ تحقیق کے نتائج سے اس بات پر شکوک پیدا ہوتے ہیں ک عمر سے متعلقہ سماعت کی کمی بنیادی طور پر حسی بالوں کے خلیات کی وجہ سے ہوتی ہے۔

کان اناٹومی کا لیبل لگا ہوا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ کان میں کوکلیا کا ایک خطہ سٹریا ویسکولیرس کہلاتا ہے جو سماعت سے محروم مریضوں کے علاج کیلئے ادویات کا نیا ہدف ہوگا۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق 2050 تک 2.4ارب افراد کسی نہ کسی حد تک سماعت سے محروم ہوں گے۔ نئی تحقیق متاثرہ افراد کام آسکے گی۔ 

Related Posts