این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب کے مزید 4 اضلاع میں اسکولز بند

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب کے مزید 4 اضلاع میں اسکولز بند
این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب کے مزید 4 اضلاع میں اسکولز بند

لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے خطرےکے پیش نظر صوبائی حکومت کے 4 مزید اضلاع میں اسکولز بند کردیئے ہیں جبکہ 13 اضلاع میں پہلے ہی سے اسکولز بند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب کے 17 اضلاع میں تمام اسکولز بند کر ‏دئیے گئے ہی۔ اگلے احکامات آنے تک تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز بند رہیں گے۔

ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ پہلے سے بند 13 اضلاع کے ساتھ اب جھنگ، اوکاڑہ، خانیوال اور بھکر کے تمام سکولز بند کیے گئے ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے.

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ 17 اضلاع کے علاوہ باقی تمام اضلاع کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ‏اسکولز کھولیں گے تاہم جہاں پر بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اطلاع ملی اس اسکول کو سیل کردیا جائے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے اقتصادی رابطے کمیٹی کے اجلاس میں ‏ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگلے چند دنوں میں صوبوں کیساتھ ملکر پلاننگ ‏کی جائے گی۔

پاکستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پابندیوں میں مزید سختی کا اعلان کرتے ‏ہوئے کہا گیا افطار کےبعد بازار بند ہوں گے جبکہ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور پرعید تک پابندی ‏لگادی گئی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ 5 فیصد سے زائد شرح والے اضلاع میں اسکولز مکمل بند رہیں گے، چار دیواری کے اندر ‏پہلے ہی پابندی تھی اب کھلی فضا والے ریسٹورنٹس پر عید تک پابندی لگا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اداکارہ حرا مانی نے 4 سالہ البانوی بہو ڈھونڈ لی

Related Posts