سندھ میں یکم جون سے اسکول نہیں کھلیں گے، سعید غنی کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

education committee calls meeting on Friday
schools

کراچی :سندھ کے وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے یکم جون سے صوبہ بھر کے اسکول نہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے 8 ویں  جماعت تک کے طلبہ کو اگلی کلاس میں ترقی دینے کی نوید سنادی ہے۔

منگل کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ 15 جولائی تک ملک بھر کے اسکول بند رہیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پچھلے سال کی کارکردگی کی بنیاد پر کلاس 8 تک کے طلبہ کو اگلی کلاس میں ترقی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسکول دوبارہ کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ،اسکول کھولنے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سعیدغنی نے مزید کہا کہ بورڈ امتحان کے بارے میں فیصلہ وفاقی حکومت سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہم طلباء کی پریشانیوں سے آگاہ ہیں اور ہم کوئی ایسا فیصلہ نہیں کریں گے جس سے طلباء کی مشکلات میں اضافہ ہو۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں طبی خدمات انجام دینے والی نرسوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

شفقت محمود نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت طلباء کی سہولت کے لئے ٹیلی ایجوکیشن سسٹم کو مستحکم کرے گی ، اس کے علاوہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آن لائن تعلیم میں مزید بہتری آئے گی۔

Related Posts