عیسیٰ خیل میں اسکول وین تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، طالبات زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عیسیٰ خیل میں اسکول وین تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، طالبات زخمی
عیسیٰ خیل میں اسکول وین تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، طالبات زخمی

صوبہ پنجاب کے شہر عیسیٰ خیل میں اسکول وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس میں موجود طالبات زخمی ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عیسیٰ خیل میں اسکول وین کو مکڑوال کمرمشانی روڈ پر تیزرفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا جو الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں چند طالبات زخمی ہوگئیں۔

زخمی ہونے والی طالبات کو آر ایچ سی کمر مشانی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کے دوران وین میں موجود دیگر طالبات معجزانہ طور پر بچ گئیں۔ ریسکیو 1122 عملے نے زخمی طالبات کو ہسپتال پہنچایا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل شیخوپورہ میں تیزرفتاری کے باعث 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 1 خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

 یہ افسوسناک حادثہ ہرن مینار موٹر وے انٹرچینج پر پیش آیا جہاں 2 بسیں لاہور کی طرف جاتے ہوئے تصادم کا شکار ہوئیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقعے پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

مزید پڑھیں: تیزرفتاری کے باعث 2 بسوں کا تصادم، 1 خاتون جاں بحق، 4افرادزخمی

Related Posts