پولیس اہلکار کے بیٹے پر اسکول پرنسپل کا تشدد، وزیر اعظم کو شکایت ارسال

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس اہلکار کے بیٹے پر اسکول پرنسپل کا تشدد، وزیر اعظم کو شکایت ارسال
پولیس اہلکار کے بیٹے پر اسکول پرنسپل کا تشدد، وزیر اعظم کو شکایت ارسال

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس اہلکار کے بیٹے پر اسکول پرنسپل نے تشدد کیا جس کی شکایت وزیر اعظم کو ارسال کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی محمد یاسین کے بیٹے پر اسکول پرنسپل نے تشدد کیا۔ محمد یاسین گجرانوالہ کا رہائشی ہے جہاں اس کے بیتے احمد بلال پر تشدد کیا گیا۔

اے ایس آئی کا بیٹا احمد بلال گجرانوالہ کے پرائیویٹ اسکول میں ساتویں جماعت کا طالبِ علم ہے جس پر ایک روز قبل پرنسپل عمران حنیف نے مبینہ تشدد کیا۔

احمد بلال کے والداے ایس ائی محمد یاسین  کے مطابق اسکول ٹیچر نے بچے کو پانی کے پائپ سے مارا۔ میرے بیٹے کو سر اور منہ پر چوٹیں آئیں۔ تشدد کی وجہ والدین کا اسکول جا کر رزلٹ کارڈ خود نہ لینا ہے۔

محمد یاسین نے کہا کہ دیگر بچوں پر بھی تشدد کیا گیا تاکہ وہ اپنا منہ بند رکھیں۔ وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے اے ایس آئی محمد یاسین نے کہا کہ اسکولوں میں بچوں پر تشدد کا نوٹس لیا جائے۔

پرنسپل کے تشدد کے خلاف اے ایس آئی محمد یاسین نے وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ درخواست کی کاپی آئی جی اسلام آباد اور وزیر تعلیم کو بھی بھجوائی ہے۔ 

Related Posts