کراچی میں علماء کمیٹی نے مولانا عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے حکومت کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ فاروقیہ کے مہتمم کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنا حکومتی غفلت تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی علماء کمیٹی نے مولانا عادل خان کی شہادت پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالمِ دین کی حیثیت سے مولانا عادل خان نے پاکستان کیلئے زبردست خدمات سرانجام دیں۔
علماء کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق مولانا عادل خان فرقہ وارانہ کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے تھے، ریاستی اداروں کو چاہئے کہ مولانا عادل شہید کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کریں۔ حکومت علمائے دین کو سیکیورٹی فراہم کرے۔
اعلامیے کے ماطبق مدارس اور علمائے دین نے امن و استحکام کیلئے مؤثر کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی ذہن سازی کی۔ حکومت 48 گھنٹوں کے اندر اندر قاتلوں کو گرفتار کرے، بصورتِ دیگر ہم راست اقدام پر مجبور ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اسلحے کی سرِ عام نمائش پر پابندی عائد