ملک میں دالوں کی قلت کا خدشہ، صرف 15 دن کا اسٹاک باقی رہ گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پورٹ پر دالوں کے ہزاروں کنٹینرز پھنسے ہونے کی وجہ سے ملک میں دالوں کا صرف 15 دن کا اسٹاک باقی رہ گیا ہے۔

کراچی کے ہول سیل ڈیلرز نے ملک میں دالوں کی قلت کا عندیہ دے دیا ہے، ہول سیل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باوجود ہمارے کنٹینر ریلیز نہیں کیے جارہے ہیں، پورٹ پر دالوں کے ہزاروں کینٹینرز پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں دالوں کی قلت ہوگئی ہے۔

ڈیلرز کے مطابق ماہ رمضان قریب ہونے کی وجہ سے دالوں کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے اور اب رمضان میں اجناس کی قلت کا خدشہ ہے کیوں کہ درآمدی اجناس کے کنٹینر پر تاحال ڈیمرج معاف نہیں ہوا اور ڈیمرج اور ڈیٹینشن کی وجہ سے اجناس کی لاگت میں 25 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

60 لاکھ پاکستانی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، عالمی بینک

انہوں نے کہا کہ اگر اجناس کے بروقت کنٹینرز کلیئر کردیے جائیں گے تو دالوں کی قیمت میں 100 روپے کلو تک کی کمی لائی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب امپورٹرز نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ بینکس ریٹ زیادہ ہونے کے باوجود ڈالر نہیں دے رہیں جب کہ پورٹ چارجز جو معاف کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اس پر بھی ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دالوں کی قیمت میں 25 فیصد ڈیٹینشن اور ڈیمرجز کا اضافہ اور ڈالر بڑھنے سے بھی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے، عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔

Related Posts