سپریم کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Supreme Court orders to restore local bodies in Punjab

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی نظام کو بحال کرتے ہوئے لوکل باڈیز ایکٹ 2019 کو آئین پاکستان کے منافی قرار دیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے لوکل باڈیز ایکٹ کی دفعہ تین کوآئین کے منافی میں قراردیتے ہوئے پنجاب میں بلدیاتی نظام کو بحال کرنے کا حکم دیدیا،پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کو صوبائی حکومت نے مئی 2019 میں منظور کیا۔

سماعت کے آغاز پر پنجاب کے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پنجاب حکومت اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کو یقینی بنانے کے لئے بلدیاتی انتخابات کروانے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں فی الحال یہ معاملہ زیربحث ہے۔اس معاملے پر تبادلہ خیال کے لئے سی سی آئی کا اجلاس 24 مارچ کو ہونا تھا لیکن وزیر اعظم عمران خان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے تاخیر ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے تیار ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سوال کیا کہ پنجاب میں بلدیاتی حکومت کا خاتمہ کیوں کیا گیا؟ درخواست گزار نے عدالت کوبتایا کیا کہ حکومت دسمبر 2021 میں اپنے مقررہ وقت سے پہلے ہی ختم کردی گئی تھی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد لوکل باڈیز ایکٹ کی دفعہ تین کوآئین پاکستان کے منافی قرار دے کر بلدیاتی حکومت کو بحال کرنے کا حکم دیا۔

Related Posts