کورونا وائرس پرازخود نوٹس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ نے نیا بینچ تشکیل دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SC forms new bench to hear suo-moto notice over COVID-19

اسلام آباد: جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس سجاد علی شاہ کی عدم دستیابی کے سبب سپریم کورٹ نے ملک میں کورونا وائرس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے لئے نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

کورونا وائرس ازخود نوٹس کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کے تشکیل کردہ نئے بینچ کی سربراہی چیف جسٹس گلزار احمد کریں گے جبکہ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سردار طارق مسعود بینچ کا حصہ بن گئے ،جسٹس مظہر عالم خان اور جسٹس قاضی امین اب بھی بینچ کا حصہ ہیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس سجاد علی شاہ کی عدم دستیابی کے سبب عدالت عظمی نے کورونا وائرس ازخود نوٹس کی سماعت کے لئے نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال لاہور میں کیس کی سماعت کررہے ہیں جبکہ جسٹس سجاد علی شاہ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت کررہے ہیں۔

دوسری جانب عدالت نے اس معاملے میں اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرلز ، سیکریٹری صحت اور چیف سیکریٹریوں کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے حکومت کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ستار بجا کر کینسر کا علاج، ضمیر اختر عرف لڈن جعفری کا نیا مضحکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

واضح رہے کہ ملک میں اب بھی کورونا کے کیسزمیں مستقل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 38ہزار 799 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 834 ہے۔

Related Posts