اسٹیٹ بینک کا اگلے دو ماہ کے لئے شرح سود 7 فیصد رکھنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیٹ بینک نے زرعی قرضوں کی فراہمی کے علامتی قرضہ اہداف میں توسیع کر دی
اسٹیٹ بینک نے زرعی قرضوں کی فراہمی کے علامتی قرضہ اہداف میں توسیع کر دی

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق پالیسی ریٹ کے تعین کے لیے بورڈ آف گورننس کا بورڈ آف گورننس کا اجلاس طلب کیا تھا۔

کراچی میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مانیٹری پالیسی اسی سطح پر رہے گی۔ اگر ضرورت ہوئی تو شرح سود مناسب طریقے سے بڑھائیں گے، مہنگائی کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، ابھی وہ بہتری نہیں آئی جو دیکھنا چاہتے ہیں، مہنگائی کو کنٹرول رکھنے کے لیے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عوام پر دوبارہ بجلی بم گرانے کی تیاریاں، 65پیسے فی یونٹ اضافہ متوقع

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بڑے پیمانے پر صنعتی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے معاشی سرگرمی کے بیشتر اعداد و شمار بہتر ہورہے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 7 سے 9 فیصد کے درمیان رہے گی۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے بعد اسٹیٹ بینک شرح سود میں مسلسل کمی  کررہا ہے ۔ یہ بھی یاد رہے کہ گذشتہ برس نومبر سے شرح سود 7 فیصد پر برقرار ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی سے کاروبار کو فروغ ملا جس کے براہ راست مثبت اثرات معیشت پر بھی پڑے ہیں۔

Related Posts