موبائل بیوٹی پارلر، سعودی خاتون نے ویمن موبائل سیلون قائم کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موبائل بیوٹی پارلر، سعودی خاتون نے ویمن موبائل سیلون قائم کرلیا
موبائل بیوٹی پارلر، سعودی خاتون نے ویمن موبائل سیلون قائم کرلیا

ریاض: سعودی خاتون ریاض میں خواتین کے لیے موبائل سیلون قائم کرکے ایک منفرد کام کیا ہے۔ شادن القحطانی نے ریاض کے گلی محلوں میں ایک موبائل ویمن سیلون کا انتظام کرکے مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا بیوٹی سیلون قائم کیا ہے۔

سعودی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شادن نے کہا کہ اس نے موبائل ویمن بیوٹی سیلون کے قیام پر اس وقت غور شروع کیا جب مملکت میں خواتین کے کام کو وسعت دینے کے منصوبے کے بارے میں بات ہو رہی تھی۔

اس کے ذہن میں موبائل ویمن سیلون کا آئیڈیا آیا۔ انہوں نے سوچا کہ ایسی خواتین جن کے پاس پارلر پر جانے کے لیے زیادہ وقت نہیں۔ یا وہ بچوں کی دیکھ بحال میں مصروف رہتی ہیں یا حاملہ ہیں۔

انہیں ان کے گھروں کے قریب یہ سروس مہیا کی جائے۔شادن القحطانی نے خواتین کے سیلون کواس منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اسے بچپن ہی سے فیشن کے شعبے میں دلچسپی تھی۔

مزید پڑھیں: سائنسی و تحقیقی کام کیلئے ہوا سے ڈی این اے حاصل کرنے کا طریقہ دریافت

اپنے اس شوق کو پورا کرنے کے لیے اس نے اندرون اور بیرون ملک تعلیم حاصل کی اور مختص کورسز بھی کیے۔ اس نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اس کے موبائل سیلون کو غیرمعمولی شہرت حاصل ہوئی ہے۔

Related Posts