سعودی تیل کی پیداوار میں اضافہ، شہزادہ محمد بن سلمان کا اہم بیان سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی تیل کی پیداوار میں اضافہ، ولی عہد کا اہم بیان سامنے آگیا
سعودی تیل کی پیداوار میں اضافہ، ولی عہد کا اہم بیان سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی تیل کی پیداوار میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ روز خلیجی ممالک کے اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی رہی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا بینچ مارک انڈیکس 1.2 فیصد بڑھ گیا، جو پچھلے سیشن میں چھ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، جس کی وجہ سے ڈاکٹر سلیمان الحبیب میڈیکل سروسز میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔

خام تیل کی قیمتیں 2.5 فیصد بڑھ گئیں جس کے حوالے سے ایک امریکی اہلکار نے رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ سعودی تیل کی پیداوار میں فوری اضافے کی توقع بالکل نہیں تھی۔

قطری انڈیکس میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا، کمرشل بینک میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ خلیج کا سب سے بڑا قرض دینے والا قطر نیشنل بینک 1.6 فیصد بڑھ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

علاوہ ازیں خلیج سے باہر، مصر کا بلیو چپ انڈیکس تقریباً چھ سالوں میں اپنی کم ترین سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ اتوار کو اس میں 0.1 فیصد کا اضافہ ہوا، جس میں سب سے اوپر قرض دینے والے کمرشل انٹرنیشنل بینک کے لیے 1.1 فیصد اضافے میں مدد ملی۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد کا تیل کی پیداوار سے اہم بیان سامنے آیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ تیل کی پیداوار ایک کروڑ 30 لاکھ بیرل سے نہیں بڑھا سکتے ہیں۔

جدہ میں امریکا عرب کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پاس تیل کی یومیہ پیداوار ایک کروڑ 30 لاکھ بیرل سےزیادہ  بڑھانے کی صلاحیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل اکانومی کا استحکام تیل کی قیمتوں میں استحکام سے منسلک  ہوا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران خطے کے ملکوں کے اندرونی معاملات  کے اندر مداخلت نہ کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی معیشت کو سہارا دینے  کیلئے مزید مشترکہ کوششوں کی کافی ضرورت ہے، توانائی کے پائیدار ذرائع کیلئے حقیقت پسندانہ اور ذمہ دارانہ نقطہ نظر کی بہت  ضرورت ہے۔

Related Posts