روزگار کیلئے سعودیہ جانے والے احتیاط کریں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روزگار کیلئے سعودیہ جانے والے احتیاط کریں
روزگار کیلئے سعودیہ جانے والے احتیاط کریں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریاض: سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے مملکت میں روزگار کی غرض سے آنے والے غیر ملکیوں کو خبردار کر دیا ہے کہ وہ پاسپورٹ اور ویزے سے متعلق اپنے معاملات کفیل کے ذریعے ہی پراسس کریں، محکمہ پاسپورٹ سے رجوع کرنے سے گریز کریں۔

محکمہ پاسپورٹ و امیگریشن (جوازات) کی جانب سے ویزا معاملات میں پیش آنے والی پریشانیوں کے پیش نظر جاری کردہ ہدایات کے مطابق غیرملکی کارکنوں کے اقامے کی تجدید یا ایگزٹ اور واپسی ویزوں کا اجراء کے تمام معاملات کی انجام دہی سعودی کفیل کی ذمے داری ہے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق غیرملکی کارکنوں کے لیے اقامہ قوانین پر عمل کرنا ضروری ہے، محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ذمے تارکین وطن کے اقاموں کا اجراء، تجدید اور خروج وواپسی یا فائنل ایگزٹ ویزا جاری کرنا ہے، مگر یہ سارے کام کفیل کے توسط سے ہی انجام پاتے ہیں، اس لیے براہ راست جوازات سے رجوع کرنے کی زحمت نہ کی جائے۔

مملکت کے امیگریشن قانون کے مطابق وہ کارکن جن کے خروج وعودہ (واپسی) کی مدت ختم ہوجاتی ہے اور وہ وقت مقررہ پر مملکت نہیں آتے اس صورت میں ایسے کارکنوں کو خروج وواپسی قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا جاتا ہے اور ان کو تین برس کے لیے بلیک لسٹ کردیاجاتا ہے۔

گائیڈلائنز کے مطابق جن افراد کو بلیک لسٹ کیا جاتا ہے وہ بلیک لسٹ کی گئی مدت کے دوران سابق کفیل کے دوسرے ویزے پر ہی مملکت آسکتے ہیں۔علاوہ ازیں بلیک لسٹ کی مدت ختم ہونے کے بعد ہی دوسرے ویزے پر آسکتے ہیں۔

Related Posts