سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، حرمین شریف میں 5 سال سے کم عمربچوں کو داخل ہونے کی اجازت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، حرمین شریف میں 5 سال سے کم عمربچوں کو داخل ہونے کی اجازت
سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، حرمین شریف میں 5 سال سے کم عمربچوں کو داخل ہونے کی اجازت

جدہ: سعودی حکومت نے حرمین شریف میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو والدین کے ہمراہ داخل ہونے کی اجازت دے دی۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کی ایس او پیز میں نرمی کے بعد مسجدالحرام اور دیگر مساجد میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو والدین کے ہمراہ آنے کی اجازت دے دی ہے۔

مکہ مکرمہ سے سعودی میڈیا نے بتایا کہ اب سے مسجدالحرام یا مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کیلئے اجازت ناموں کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مزید برآں ریاض سے سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ عمرہ کے اجازت نامے اور ریاض الجنہ مسجد نبوی میں نماز کے اجازت نامے کم از کم 5 سال کے بچوں کو بھی جاری ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت حج و عمرہ نے کہا تھا کہ حرمین شریفین میں 5 سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ منع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا

گزشتہ کل جمعہ 11 مارچ کو تقریباً 10 لاکھ سے زائد نمازیوں نے مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی  میں نماز جمعہ بغیر سماجی فاصلے کے ادا کی۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر سے تقریباً 2 لاکھ سے زائد معمرین سعودی عرب پہنچے۔

دنیا بھر میں کرونا کیسز بڑھنے کے باعث سعودی حکومت نے حج اور عمرے کے لیے زائرین کی تعداد انتہائی محدود کر دی تھی جب کہ مساجد میں بھی نمازیوں کی تعداد کو کم کر دیا گیا تھا۔

Related Posts