سعودی فٹبال کلب نے میسی کو معاہدے کیلئے بڑی پیشکش کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی فٹبال کلب نے میسی کو معاہدے کیلئے بڑی پیشکش کردی
سعودی فٹبال کلب نے میسی کو معاہدے کیلئے بڑی پیشکش کردی

ریاض:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کو بھی سعودی عرب کے فٹبال کلب نے کھیلنے کی پیشکش کردی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق معروف اطالوی فٹبال صحافی فابریزیو رومانو نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی کلب الہلال کی جانب سے لیونل میسی کو مبینہ طور پر 400 ملین یورو سالانہ کے معاہدے کی پیشکش کی گئی ہے۔

میسی کا رواں سیزن کے اختتام پر فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمن کو چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔دوسری جانب خبریں گردش کررہے ہیں کہ میسی نے یورپ کے ہی کسی کلب کے لئے کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔

مزید پڑھیں:سابق کپتان محمد حفیظ کا اہم اعزاز، ایم سی سی نے لائف ممبر بنا دیا

لیونل میسی سعودی کلب کی پیشکش قبول کرتے ہیں تو وہ اپنے حریف کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ شامل ہو جائیں گے جو پہلے ہی النصر کی نمائندگی کررہے ہیں۔یاد رہے کہ لیونل میسی نے 2021ء میں پی ایس جی کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ کیا تھا۔

Related Posts