سعودی وزارت داخلہ نے ماسک پہننے کی پابندی ہٹالی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی وزارت داخلہ نے ماسک پہننے کی پابندی ہٹالی
سعودی وزارت داخلہ نے ماسک پہننے کی پابندی ہٹالی

سعودی وزارت داخلہ کا کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آگیا۔

سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ماسک پہننے کی عائد پابندی کو ہٹا لیا گیا ہے۔ عازمین حج اب بغیر ماسک کے حج کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ  سعودی عرب میں تقریبات میں بھی ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی جب کہ ہوائی اڈوں اور پروازوں میں بھی ماسک کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے شاپنگ مالز میں بھی ماسک پہننے کی پابندی ہٹا لی گئی ہے۔  سعودی وزارت داخلہ نےدعویٰ کیا ہے کہ مملکت بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی مہم کامیاب رہی تاہم وائرس سے بچاؤ کے لئے بوسٹر ڈوز لگانے کی مہم جاری رہے گی۔

Related Posts