سعودی تنصیبات پرحملہ،امریکا اپنی ناکامی چھپانےکےلیےملبہ ایران پرڈال رہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی تنصیبات پرحملہ،امریکا اپنی ناکامی چھپانےکےلیےملبہ ایران پرڈال رہا ہے
روس نےکہا ہے کہ سعودی عرب میں نصب امریکی ڈیفنس سسٹم تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے، امریکا اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے حملے کا الزام ایران پر ڈال رہا ہے۔

روس نےکہا ہے کہ  سعودی عرب میں نصب امریکی ڈیفنس سسٹم تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے، امریکا اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے حملے کا الزام ایران پر ڈال رہا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں امریکی 88 پیٹریاٹ میزائل سسٹم نصب ہونے کے باوجود آئل تنصیبات پر ڈرون اور گائیڈڈ میزائلوں سے حملے کیے گئے اور پیٹریاٹ سسٹم انہیں روکنے میں بری طرح ناکام رہا۔

امریکی طاقتور دفاعی نظام اور ریڈار حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے درجنوں ڈرون اور گائیڈڈ میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہے، روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اگر آرامکو تنصیبات پر ڈرون حملے کے حوثی باغیوں کے دعویٰ کو تسلیم کرلیا جائے تو یمن میں سعودی عرب کی سربراہی میں برسرپیکار فوجی اتحاد کی ناکامی ثابت ہوجاتی ہے اور اسی ناکامی کو چھپانے کے لیے حملے کا الزام ایران پر ڈالا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے خطیر رقم کے عوض سعودی عرب کے شمال میں طاقتور دفاعی نظام اور ریڈار نصب کیے تھے تاہم یہ امریکی نظام 88 پیٹریاٹ مکمل طور پر ناکارہ ثابت ہوا جس پر روسی صدر پوتن نے سعودی عرب کو اپنے تیار کردہ ایس 600 دفاعی نظام کی پیشکش بھی کی تھی۔

مائیک پومپیو نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکا کا فضائی دفاعی نظام دنیا بھر میں حملوں کو روکنے کے لیے متنازع نتائج کا مشاہدہ کرتا ہے، بعض اوقات کسی ایک شے کو محفوظ رکھنے کے لیے ان حملوں کو سنجیدگی کے ساتھ لیا جاتا ہے۔

Related image

واضح رہے کہ 14 ستمبر کو سعودی عرب کے شہر بقیق میں تیل کے کنوؤں اور پراسسنگ پلانٹ پر ڈرون اور گائیڈڈ میزائل سے فضائی حملے ہوئے جس کے نتیجے میں تیل کی تنصیبات پر آگ بھڑک اُٹھی اور تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث تیل کی سپلائی بھی معطل ہوگئی تھی۔

Related Posts