سعودی عرب کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت
سعودی عرب کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت

ریاض:سعودی عرب نے مسجدِ اقصی میں اسرائیلی فورسز کی بربریت اور وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں مسجد اقصی میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی کی شدید مذمت کی گئی۔سعودی وزارتِ خارجہ کے اعلامیے کے مطابق مسجد اقصی کی بے حرمتی اور نمازیوں کے خلاف وحشیانہ کارروائی قابلِ مذمت ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری اسرائیلی قبضے کو روکے۔سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے تشدد آمیز اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

دوسری جانب واضح رہے کہ قابض صہیونی پولیس نے سنہ 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 30 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایاکہ شمالی فلسطین کے شہر حیفا اور الناصرہ میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران 30 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

فلسطینیوں کی گرفتاریاں مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کی جارحیت اور القدس میں فلسطینیوں پر تشدد کے خلاف احتجاج کی پاداش میں کی گئی ہیں۔

شمالی فلسطین کے ان دونوں شہروں میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے القدس میں اسرائیلی فوج کی جارحیت، مسجد اقصی کے نمازیوں پر تشدد اور الشیخ جراح کے مقام پر بسنے والے فلسطینیوں کی بے دخلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔

حیفا میں شاہراہ بن گوریون پر سیکڑوں فلسطینیوں نے الشیخ جراح اور مسجد اقصی کی حمایت میں ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا نے ٹریفک بند کردی۔ انہوں نے ہاتھوں میں الشیخ جراح، مسجد اقصی اور القدس کے ساتھ یکجہتی کے نعروں پرمشتمل پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔

Related Posts