آرمی چیف کا اعزاز، سعودی عرب نے کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جدہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی حکومت نے کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا ہے جو پاک سعودی عرب تعلقات کو فروغ دینے کیلئے چیف آف آرمی اسٹاف کی خدمات کا اعتراف ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے پاک سعودی عرب تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کاوشوں کے اعتراف میں اعزاز وصول کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

نئی توشہ خانہ پالیسی، وزیر اعظم نے 12رکنی کمیٹی قائم کردی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرمی چیف کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کو اتوار کے روز سعودی سلطنت کے بانی کنگ عبدالعزیز کے نام پر میرٹ پر مبنی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ آرمی چیف نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اعزاز سے نوازنے کی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا گیا کہ خادمِ حرمین الشریفین شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسلینٹ کلاس ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا۔ 

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات جدہ میں ہوئی جس میں پاک سعودی عرب تعلقات، عسکری شعبہ جات میں تعاون کا فروغ، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیرِ غور آئے۔ 

Related Posts