سعودی عرب نے پاکستان کو حج معاہدے پر دستخط کرنے سے روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی حکام کا بغیر اجازت حج کرنے پر 10ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ
سعودی حکام کا بغیر اجازت حج کرنے پر 10ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد :جب تک ملک کی صورتحال بہتر نہیں ہوجاتی حج معاہدہ نہیں کیا جائے گا ،ناول کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں سعودی عرب نے پاکستان کو حج معاہدے پر دستخط کرنے سے روک دیا۔

وزارت مذہبی امور کو موصولہ خط کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان کو حج 2020 کا معاہدہ کرنے سے روک دیا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ معاہدہ اس وقت تک نہیں کیا جائے گا جب تک ملک کی صورتحال بہتر نہیں ہوجاتی۔

اس سے قبل بدھ کے روز سعودی عرب نے دو شہروں کو سیل کرکے کرفیو کے اوقات میں توسیع کردی تھی۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب نے ملک چھوڑنے کیلئے پاکستانی زائرین کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی

سعودی سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ حکومت نے ریاض کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ اور مدینہ سے بھی داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ وزارت صحت کے مطابق کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 900 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب خلیج میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جس کے باعث حکام نے 21 دن تک کرفیو نافذ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنیوالے افراد پر 10ہزار سعودی ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا اور بار بار خلاف ورزیوں پر جیل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عرب دنیا کی سب سے بڑی معیشت نے سینما گھروں ، مالز اور ریسٹورنٹس کو بھی بند کردیا ہے ، پروازیں روک دی ہیں اور عمرہ کو معطل کردیا ہے ۔

خلیج کے دوسرے ممالک نے بھی اسی طرح کی پابندیوں اور محرک اقدامات کی اطلاع دی ہے ، جہاں اب تک  24سوسے زیادہ افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Related Posts