ریاض: سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر غیر ملکی پروازوں پر پابندی میں 29 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔
سعودی حکومت کے ایک مراسلے کے مطابق اور تمام فضائی کمپنیوں اور حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں غیر ملکی پرواز کی اجازت نہیں ہےتاہم یہ پابندی کارگو فلائٹس پر لاگو نہیں ہوگی اور خصوصی پروازوں کو سعودی ہوابازی اتھارٹی نے منظوری دے دی ہے۔
تکنیکی ہنگامی لینڈنگ سمیت ہنگامی لینڈنگ کو بھی پابندی سے مستثنیٰ ہے۔29 ستمبر کی رات 12بجے تک سعودی ہوائی اڈوں پر لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی ہوگی۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوا بازی نے پہلے پابندی میں توسیع کردی۔ کورونا وائرس وبائی بیماری کے جواب میں ملک نے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔
مزید پڑھیں:دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 51 لاکھ افراد متاثر، 8 لاکھ 46ہزار ہلاک