کورونا وائرس: سعودی عرب میں عمرہ زائرین کے داخلے پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی حکام کا بغیر اجازت حج کرنے پر 10ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ
سعودی حکام کا بغیر اجازت حج کرنے پر 10ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

ریاض: سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلا ئوکے خدشے کے پیش نظر عمرہ زائرین اور سیاحتی ویزے پر مملکت آنے والے افراد کا داخلہ عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے عمرہ زائرین اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والوں کے علاوہ سیاحتی ویزے پر ان ممالک سے آنے والے افراد کا مملکت میں داخلہ معطل کردیا ہے جہاں سعودی صحت حکام کے طے کردہ معیار کے مطابق نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ خطرہ ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کے خطرے کو روکنے کے لیے رہنما اصولوں کے تحت جی سی سی (گلف کوآپریشن کاؤنسل) ممالک کے شہریوں کی مملکت میں آمد و رفت کو بھی معطل کیا جا رہا ہے۔

قبل ازیں سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے مملکت آنے والے تمام مسافروں کو نیا ہدایات نامہ جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سینیٹر رحمان ملک نے کورونا وائرس کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا

سعودی وزارت صحت نے امراض سے بچائو اور انسداد کے قومی مرکز کے تعاون سے کورونا وائرس کے سدباب کے لیے سخت احتیاطی تدابیر مقرر کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ابھی تک ناول کورونا وائرس جسے سی او وی ڈی 19 بھی کہا جاتا ہے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

سعودی عرب واحد ملک نہیں ہے جس نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لوگوں کی آمدورفت پر پابندی لگائی ہے بلکہ اس سے قبل لبنان نے بھی زیارت کے لیے جانے والے اپنے شہریوں پر ایران، عراق اور سعودی عرب جانے پر پابندی لگائی تھی۔

Related Posts