سعودی عرب نے جولائی میں تیل کی پیداوار کم کرنے کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویانا: اوپیک ممالک نے عالمی منڈی میں قیمتوں میں استحکام کے لئے تیل کی پیداوار کم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سربراہی میں اوپیک پلس کے وزراء اور اعلیٰ حکام کا ویانا میں اجلاس ہوا، رکن ممالک نے طویل غوروخوض کے بعد ایک معاہدے پر اتفاق کیا جس کے تحت تیل کی پیداوار میں 14 لاکھ بیرل یومیہ تک کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

سعودی عرب نے جولائی میں ہونے والے اوپیک پلس معاہدے کے حصے کے طور پرتیل کی پیداوار میں یومیہ پانچ لاکھ بیرل رضاکارانہ کٹوتی کو دسمبر 2024 کے آخر تک توسیع دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر یومیہ پیداوار میں 10 لاکھ بیرل تک کٹوتی کو جولائی کے بعد بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

معاشی اصلاحات، بنگلہ دیش نے ہر شعبے میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا

سعودی وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ اوپیک معاہدے میں شریک بعض ممالک کی ہم آہنگی کے ساتھ یہ اقدام کیا جارہا ہے۔

گروپ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اوپیک کے رکن ممالک نے 2024 سے 40.46 ملین بی پی ڈی کے نئے پیداواری ہدف پر بھی اتفاق کیا ہے۔

Related Posts