ماہرین فلکیات نے ہمارے نظامِ شمسی کے دوسرے بڑے سیارے زحل کے 20 مزید چاند دریافت کر لیے ، جس کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ چاند رکھنے کی دوڑ میں زحل 82 کے اسکور کے ساتھ سب سے آگے نکل گیا ہے۔
ڈاکٹر اسکاٹ شیپرڈ کی قیادت میں کارنیگی میلون یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہرین فلکیات کی ایک ٹیم نے گزشتہ روز نئے چاند دریافت ہونے کا اعلان مائنر پلینٹ سینٹر میں کرتے ہوئے بتایا کہ دریافت کردہ سیاروں میں جسامت اور حجم کے لحاظ سے سب سے بڑے سیارے مشتری (جوپیٹر) کے 79 چاند ہیں جبکہ زحل (سیٹرن) کے 2016ء تک 62 چاند دریافت ہوئے تھے تاہم نئے 20 چاند دریافت ہونے کے نتیجے میں زحل نے مشتری کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فزکس کا نوبل انعام امریکی و سوئس سائنسدانوں کے نام
نئے دریافت کردہ چاند تقریباً 5 کلومیٹر کا احاطہ رکھتے ہیں جبکہ 20 میں سے 17 کی گردش زحل کے مقابلے میں الٹی سمت میں ہے، یعنی اگر زحل مشرق سے مغرب کی طرف گھومتا ہو تو یہ چاند مغرب سے مشرق کی سمت گردش کرتے ہیں۔
فلکیات کے شعبے سے وابستہ کچھ سائنسدانوں کے اندازے کے مطابق آج سے کروڑوں سال پہلے زحل کے گرد موجود ایک بڑا چاند کسی بڑے تصادم کے باعث تباہ ہوا جس کی باقیات چھوٹے چھوٹے چاند بن کر زحل کے گرد گھومنے لگیں جبکہ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ زحل کے چاند کس طرح سے معرضِ وجود میں آئے، اس کے بارے میں فی الوقت کچھ کہنا قبل از وقت دکھائی دیتا ہے۔
کارنیگی میلون یونیورسٹی کے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ دریافت کردہ 20 عدد چاند کب سے زحل کے گرد چکر لگا رہے ہیں، اس سوال کا جواب تحقیق طلب ہے، تاہم ان اجسام کے نام رکھنے کے حوالے سے ایک آن لائن مقابلہ منعقد کیا گیا ہے۔
آن لائن مقابلے کے حوالے سے یو ٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ نام رکھنے کے اس مقابلے میں شریک ہونا چاہیں تو اس کا کیا طریقہ کار ہے اور اگر آپ کسی چاند کا نام رکھنے والے ہیں تو آپ کو کن کن اصولوں کا خیال رکھنا ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی اہم ویب سائٹ ٹوئٹر نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے اکاؤنٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل کردیا جس کے بعد مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر اکاؤنٹس بند کرنے کا سلسلہ ختم ہونے کی توقع ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق حکومت اور ٹوئٹر کے مابین معاملات طے پا چکے ہیں جبکہ بھارتی اجارہ داری کے خلاف چیئرمین نیشنل آئی ٹی بورڈ صباحت علی شاہ نے امریکا میں ٹوئٹر حکام سے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں: ٹوئٹر کی مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی تائید: اکاؤنٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل