کراچی: سرسو کے زیر اہتمام سندھ کے متعدد اضلاع میں عالمی یوم صحت منایا گیا، اس سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (سرسو) نے یونیسیف کے تعاون سے عالمی یوم صحت کے حوالے سے شمالی سندھ کے متعدد اضلاع میں سیمینارز، مباحثے اور آگاہی واک کا اہتمام کیا۔
سرسو کے ترجمان جمیل سومرو کے مطابق، اس سلسلے میں سرسو کے ضلعی دفتر قمبر، میرو خان اور گاؤں بھرمی، یونین کونسل (یو سی) کائرہ میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔
گاؤں باجھی خان جتوئی تحصیل باکرانی اور گاؤں گاجی ڈیرو تحصیل ڈوکری کی خواتین رہنماؤں نے بھی عالمی یوم صحت کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔
اس دن کی اہمیت اور مختلف طبی پیچیدگیوں سے بچاؤ اور علاج کے پہلوؤں کے بارے میں کمیونٹیز میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے گاؤں لال چند جی وانڈ، یوسی سجاول، گاؤں پنہل بھٹی اور گاؤں شاہ پور جمالی، یوسی اعتبار خان چانڈیو میں مباحثے کی تقریبات منعقد کی گئیں۔
خاص طور پر بچوں کے درمیان.اس سال اس دن کا تھیم ‘سب کے لیے صحت پیش کیا گیا۔اس سلسلے میں یونیسیف کے تعاون سے سرسو مہران پبلک اسکول، دیپارجا، تعلقہ میرواہ میں صحت میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی اداروں، محکمہ صحت سندھ، مقامی معززین، صحافیوں اور اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
ان تقریبات میں مقررین نے لوگوں کی ذہنی، جسمانی اور جذباتی بہبود کے بارے میں بیداری بڑھانے کے بارے میں گفتگو کی۔ سرسو کے چائلڈ پروٹیکشن آفیسر خان محمد نے تقریب کو بتایا کہ آج کے دن کا مقصد خاص طور پر بچوں میں صحت کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا ہے۔
مزید پڑھیں:اروشی روٹیلا راضی ہیں تو شادی کیلئے تیار ہوں، نسیم شاہ کا انڈین اداکارہ کیلئے دلچسپ پیغام
ڈاکٹر عبدالحلیم سہتو نے زور دیا کہ وہ پرائمری ہیلتھ کیئر کی سطح پر اسکریننگ، ٹیسٹنگ، علاج اور تعلیم سب کے لیے دستیاب کرائیں۔ اس موقع پر ریاض حسین میتلو، غلام اکبر بوزدار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔