چیئرمین کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی کا عندیہ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sarfaraz Ahmed
Sarfaraz Ahmed

کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے سابق کپتان سرفراز احمد کی کرکٹ ٹیم میں واپسی کا عندیہ دیدیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرفراز احمد قومی ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں۔احسان مانی نے کہا کہ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ سرفراز مستقل کپتان رہیں گے ہاں یہ ضرور کہا تھا کہ وہ ورلڈ کپ تک کپتان رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرفراز پاکستان کے کپتان تھے کراچی کے نہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دکھا دیا کہ پاکستان محفوظ ہے اب اگر کسی کو مسئلہ ہے تو وہ ہمیں ثابت کرکے دکھائے۔

مزید پڑھیں:پرفارمنس کے ذریعے واپس قومی ٹیم میں جگہ بنائوں گا،سابق کپتان سرفراز احمد

انہوں نے کہاکہ ہم کرکٹ کمیٹی کو بڑھا رہے ہیں، چاہتے کہ تمام صوبوں کے اراکین کو کمیٹی کا حصہ بنایا جائے، مجھے ایسے لوگ چاہئیں جو پاکستانی کرکٹ کی بہتری کی بات کریں۔

احسان مانی نے کہا کہ ایسی کمیٹی بنانے کا مقصد ہے کہ کرکٹ کمیٹی تگڑی ہو جو پی سی بی اور کپتان کو چیلنج کرے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس وقت ہمارا سب سے بڑا مسئلہ پچز کا ہے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ اچھی وکٹیں بنائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئندہ سیریز اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلے گا۔

Related Posts