سرفراز احمد پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرفراز احمد پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد
سرفراز احمد پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اور بلوچستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سندھ کی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پی سی بی لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

پی سی بی کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد پر آٹیکل 2.3 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیا کپ:سری لنکا بنگلہ دیش کو شکست دیکر سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا

سرفراز احمد پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام امپائرز کی جانب سے لگایا گیا تھا جس کو انہوں نے قبول کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ میچ کی پہلی اننگز کے دوران پیش آیا تھا۔

دوسری جانب ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے آخری گروپ میچ میں آج پاکستان اور ہانگ کانگ مدمقابل ہوں گے۔

Related Posts