واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان 2047 تک دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان نے واشنگٹن میں ایسوسی ایشن آف فزیشنز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں امریکا میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کے فراخدلانہ تعاون کو سراہتا ہے۔
پاک چین اقتصادی راہداری وفاقی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔احسن اقبال
ہفتے کے روز ہونے والی تقریب میں خطاب کے دوران سردار مسعود خان نے امریکا اور پاکستان دونوں کیلئے ڈاکٹر برادری کی خدمات اور شراکت داری کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ڈاکٹرز کے جوش و جذبے کی کھل کر تعریف کی۔
پاکستان کے سفیر مسعود خان نے ڈاکٹرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 20 ہزار پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کی موجودگی نہ صرف پاکستان کیلئے باعثِ فخر بلکہ پاک امریکا مضبوط روابط کی یادگار بھی ہے۔ڈاکٹرز کمیونٹی اہم شعبہ جات میں حصہ ڈال رہی ہے۔
سفیرِ پاکستان سردار مسعود خان نے کہا کہ ڈاکٹرز کمیونٹی پاکستان میں انسان دوستی، انسانی امداد، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور تحقیق کے ذریعے سرمایہ کاری کرتے ہوئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ڈاکٹرز کمیونٹی پاک امریکا تعلقات کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔
سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹرز پاک امریکا پرسیشن مینجمنٹ اور اپنے لوگوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پاکستان 2047 تک دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا۔ ہم ڈاکٹرز کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دیگر شعبوں میں خود کو مستحکم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔