ترکی کے سفیر کی لاہور آمد، صوفی نائٹ میں شرکت، موسیقی اور تصاویر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ترکی کے سفیر پروفیسر ڈاکٹر مہمت پاچا جی لاہور پہنچے اور صوفی نائٹ میں شریک ہوئے ہیں۔ تقریب سے خطاب کے دوران علامہ اقبال کے افکار پر اظہارِ خیال بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ترکی کے سفیر پروفیسر ڈاکٹر مہمت پاچاجی لاہور پہنچے اور قونصلیٹ جنرل کی جانب سے منعقدہ صوفی نائٹ میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

شادی محبت کی ہو یا ارینجڈ، ایک رسک ہی ہے، سجل علی کا بیان وائرل

صوفی نائٹ میں شرکت کے دوران ترک سفیر نے پاک ترکیہ تاریخی روابط پر گفتگو کی، رومی و اقبال کے افکار پر روشنی ڈالی اور قونیہ سے آئے ہوئے فنکاروں کا رقصِ درویش بھی دیکھا۔

 ترک قونصل جنرل نے تقریب کی میزبانی کی۔ وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

قبل ازیں قونیہ میٹروپولیٹن میونسپلٹی ترک صوفی میوزک اور سیما انزمبل نے تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کیا جسے 1673 میں لاہور میں تعمیر کیا گیا تھا۔

شاہی مسجد کے باغ میں ترکیہ کے جھومتے ہوئے درویشوں نے سماں باندھ دیا اور روایتی رقص پیش کیا۔ یہ تقریب عصر کی نماز کے بعد رکھی گئی تھی۔

پرفارمنس کے بعد جھومتے ہوئے درویش پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے مزار پار پہنچے جو شاہی مسجد کے سامنے واقع ہے۔

ناظرین و سامعین کی بڑی تعداد نے ایونٹ کا لطف اٹھایا۔ پاکستان اورترکیہ کے مابین تاریخی و برادرانہ روابط کی تاریخ بہت طویل ہے۔ علامہ اقبال کا شمار برصغیر کے اہم شعراء اور دانشوروں میں کیاجاتا ہے۔

 

Related Posts