سارہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع، تصدیق کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سارہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع، تصدیق کردی
سارہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع، تصدیق کردی

کراچی:پاکستان کی خوبرو اداکارہ سارہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، جس کی اداکارہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی جوڑی گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

سارہ خان نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ الحمداللہ ہمارے گھر پہلے بچے کی آمد متوقع ہے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔اسی کیپشن کے ساتھ گلوکار فلک شبیر نے بھی انسٹاگرام پر کچھ تصویریں شیئر کیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی خوشی بانٹی۔

خیال رہے اس سے قبل گلوکار فلک شبیر کی جانب سے سارہ خان کی ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئی تھیں تاہم طبیعت ناساز ہونے کی وجہ واضح نہیں کی گئی تھی۔

یہ تصویر شیئر کرنے کے کچھ روز بعد ہی فلک شبیر نے انسٹاگرام پر ایک معنی خیز اسٹوری شیئر کی جو کہ ایک تصویری خاکہ تھا۔ گلوکار نے اس پر کیپشن لکھا تھا یہ رشتے کی خوبصورتی ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی دن، باقاعدگی سے یوگا کی ورزش کرنے والے 8پاکستانی فنکار

فلک شبیر کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جب کہ مداحوں نے خیال ظاہر کیا تھا کہ جوڑا جلد ہی ماں باپ بننے والا ہے تاہم دونوں میں سے کسی نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

Related Posts