سعود شکیل نے ٹیسٹ میں تیز ترین 1000رنز کا قومی ریکارڈ برابر کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعود شکیل
(فوٹو: خلیج ٹائمز)

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز کا قومی ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ انہوں نے یہ اعزاز بنگلہ دیش کے خلاف کھیلتے ہوئے حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان نے مہمان ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 4وکٹس کے نقصان پر 158 رنز بنائے تھے۔ سعود شکیل نے 1000 تیز ترین قومی رنز کا سنگِ میل بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے روز عبور کرلیا، جو ایک منفرد اعزاز ہے۔

گزشتہ روز کی بیٹنگ سے سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے مشترکہ پاکستانی کھلاڑی بن گئے، انہوں نے اپنی 20ویں ٹیسٹ اننگز میں 1000 رنز کا ہدف عبور کرلیا۔ 28 سالہ سعود شکیل سے پہلے یہ کارنامہ پاکستان کے سعید احمد نے 59-1958 میں انجام دیا تھا۔

قبل ازیں صادق محمد نے 22 جبکہ جاوید میانداد جیسے لیجنڈری کرکٹر نے یہ کارنامہ 23 اننگز میں انجام دیا تھا۔ گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سعود شکیل کی پرفارمنس شاندار رہی۔ انہوں نے مہمان ٹیم کے خلاف 92 گیندوں پر ناقابلِ شکست 57رنز بنائے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم آج بنگلہ دیش کے خلاف اپنی پہلی اننگز کا کھیل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دوبارہ شروع کرے گی۔ گزشتہ روز 4 وکٹ پر 158 رنز بنانے والی قومی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر نے قابلِ ذکرکارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا، ٹیم کے سابق اور موجودہ کپتان صفر اور 6رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔

Related Posts