تنخواہوں کی عدم فراہمی پر سینیٹری ورکرز کا اسلام آباد میں دھرنا، جے سالک بھی پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sanitation workers

اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں سینی ٹیشن ورکرز نے دھرنا دے دیا ہے، سینی ٹیشن ورکرز کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جا رہی جس کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیاہے۔

اسلام آباد میں سینی ٹیشن ورکرز نے تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر اور ٹھیکہ کنسیل ہونے کی وجہ سے سراپائے احتجاج ہیں۔ متاثرین نےایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے نے جس کمپنی کو ٹھیکہ دیا تھا وہ بھی کینسل کر دیا ہے ۔

سینی ٹیشن ورکرز اور اقلیتی رہنما سابق وفاقی وزیر جے سالک نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لوگوں کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں جسکی وجہ سے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے ۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمارے بجلی اورگیس کے بل ،بچوں کی اسکول کی فیسیں، گھروں کے کرائے ابھی تک ادا نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے ہم انتہائی پریشان ہیں ۔

سی ڈی اے میں کام کرنے والے تمام شعبوں کے ملازمین مستقل ہیں جبکہ ہم آج بھی عرصہ بیس سال سے سینی ٹیشن میں کام کرنے والے ورکرز کو مستقل نہیں کیا گیا جو کہ ہمارے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے ۔

اپنی تنخواہوں کے حصول کے لیے ہم نے دھرنا دیا ہے جب تک ہمیں ہماری تنخواہیں نہیں دی جاتی ہم دھرنا ختم نہیں کریں گے، ہمیں بھی دوسرے ملازمین کی طرح مستقل کیا جائے ، بجائے دوسری فرم کو صفائی کا ٹھیکہ دینے کے سی ڈی اے خود ہمیں ماہانہ سیلری دے جب کسی دوسری فرم کو صفائی کا ٹھیکہ دیا جاتا ہے تو ہماری تنخواہ میں بھی کٹ لگنا شروع ہو جاتا ہے ۔

ویسے ہی ہماری معمولی سی تنخواہ ہوتی ہے وہ بھی اگر ٹائم پر نہ ملے تو پھر گھر داری اور زندگی کا پہیہ کیسے چلے گا ،جے سالک کا کہنا تھا کہ ہمیں وفاقی وزیر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہم احتجاج نہ کریں ورنہ آنسو گیس استعمال کی جائے گی اور گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہ تو گرفتاریوں سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی آنسو گیس سے ڈرتے ہیں ۔آو ہمیں گرفتار کرو ،آنسو گیس کے شیل چلاؤ ،ہم جیل بھرو تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں، ہمارا بھی اتنا حق ہے اس پاکستان پر جتنا کے باقی لوگوں کا حق ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی حکومت کے اڑھائی سال میں کمر توڑ مہنگائی،غریب دال روٹی سے بھی گیا

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو ڈرایا جارہا ہے، سی ڈی اے چیئرمین نے ہم سے جھوٹ بولا کہتا ہے کہ بروز جمعہ تنخواہیں مل جائیں گی لیکن ہمارے ورکرز کے ساتھ دھوکا کیا، کتنے شرم کی بات ہے ورکرز دن رات محنت کرکے شہر کو صاف ستھرا رکھتے ہیں اور ان کی تنخواہوں کی باری ان کو نظر انداز کیا جاتا ہے ۔

ہم ہر صورت اپنا حق لے کر رہیں گے، ہمارے تمام سینی ٹیشن ورکرز کی گزشتہ 3 ماہ کی تنخواہیں دی جائیں ان کو مستقل کیا جائے، کسی دوسری فرم کو صفائی کا ٹھیکہ نہ دیا جائے، سی ڈی اے خود ان ورکرز کو ماہانہ سیلری دے ورنہ ہمارے ورکرز صفائی کا کام چھوڑ دیں گے ،چیئرمین سی ڈی اے خود جھاڑوں لگائے اور دیگر صفائی کے امور سر انجام دے تاکہ اس کو پتہ چلے کہ ورکرز کتنی محنت کرتے ہیں اور ان کی کیا تکالیف ہیں۔

Related Posts