واجد ضیاء کی چھٹی، ثناء اللہ عباسی ڈی جی ایف آئی اے تعینات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے واجد ضیاء کو ہٹانے کی منظوری دیدی،آئی جی کے پی کے ثناء اللہ عباسی کو نیا ڈی جی ایف آئی اے کو لگادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈی جی ایف اے واجد ضیاء کو ہٹا دیاہے،وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے واجد ضیاء کو ہٹانے کی منظوری دی،واجد ضیاء کو نیشنل پولیس بیورو میں تعینات کردیا گیا۔

آئی جی کے پی کے ثناء اللہ عباسی کو نیا ڈی جی ایف آئی اے کو لگایا گیا،معظم جا کو آئی جی کے پی کے لگا دیا گیا،صلاح الدین کو آئی جی ایف سی لگا دیا گیاہے۔

واضح رہے کہ واجد ضیاء کی سربراہی میں ہی ایف آئی ایف کی ٹیم جہانگیر ترین کے خلاف ہونے والی تحقیقات کی کررہی ہے جبکہ اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کسی صورت جہانگیر ترین کے خلاف ہونے والی ایف آئی اے کی تحقیقات پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ڈی جی ایف آئی اے کا حتمی حکم بھی سفارشی افسران کو عہدوں سے ہٹانے میں ناکام

جہانگیرترین ہم خیال گروپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے معاملے کو لے کر کچھ ایم این ایز نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے، وزیراعظم عمران خان ذاتی طور پر جہانگیر ترین کا احترام کرتے ہیں مگر عمران خان کا خود کہنا ہے کہ وہ ایف آئی اے کی تحقیقات پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات میں حکومت سےمشاورت کیلئے تیار نہیں ہے، آئندہ الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر کرانا چاہتے ہیں۔ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کےعمل کاحصہ بناناچاہتے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تیاری کا عمل جاری ہے۔

Related Posts